77

بلوچستان میں مغربی ہواوں کا نیا اسپیل 24 سے 27 مارچ تک جاری رہے گا

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان میں مغربی ہواوں کا نیا اسپیل 24 سے 27 مارچ تک جاری رہے گا محکمہ موسمیات کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع مستونگ، چاغی، قلات، نوشکی، سوراب اور خضدار میں بھی تیز ہواوں کے بارش کا امکان محکمہ موسمیات بارکھان، ہرنائی، لورلائی، سبی، دکی میں موسلہ دھار بارش متوقع، موسی خیل، ژوب، شیرانی، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں بارش کا امکان محکمہ موسمیات ، کوہٹہ عوام بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، پی ڈی ایم اے ،کوہٹہ خستہ حال گھروں میں رہائش اختیار نہ کریں، محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، پی ڈی ایم اے کوئٹہ: شدید بارشوں سے بارانی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، پی ڈی ایم اے کوئٹہ: متعلقہ انتظامیہ کو بارشوں کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی، پی ڈی ایم اے ،کوئٹہ: عوام بارشوں کے دوران تفریح مقامات پر نہ جائیں، پی ڈی ایم اے

اپنا تبصرہ بھیجیں