70

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس منعقد

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو )کمشنر کراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ ڈپٹی کمشنرز کے ایک اجلاس میں تجاوزات گداگری اور گراں فروشی کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ٹریفک کے لئے روکاوٹ بننے والی تجاوزات کی روک تھام اورتجاوزات ہٹانے کی کارروائیوں کے بارے میں تفصیل سے کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ز نے بتا یا کہ گذشتہ ایک ہفتہ میں 17 مارچ سے 23 مارچ کے دوران مجموعی طور پر 132 مقامات سے تجاوزات ہٹائی گئیں۔ ضلع جنوبی میں گیارہ، شرقی میں اکیس، غربی میں بیالیس کیماڑی میں اٹھارہ کورنگی میں اکیس ملیر میں سات اور ضلع وسطی میں بارہ مقامات پر تجاوزات ہٹانے کے خلاف کارروائی کی گئی اور تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر پر خریداری کے ر ش کے پیش نظر سڑکوں پر تجاوزات کی روک تھام کی جائے گی یقینی بنایا جائے گا کہ شہریوں کو عید کی خریداری کے موقع پر بازاروں میں ٹریفک کئے مسائل پیدا نہ ہوں ٹریفک رواں رہے تاکہ شہریوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اس موقع پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائیں ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کریں اور ہر ممکنہ طور پر شہریوں کی سہولت اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں پیشہ ور گداگروں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش دشواریوں کا بھی جائیزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز گداگروں کی روک تھام اور ان کی گرفتاری کے لئے مربوط کوششیں کریں گے۔ یقینی بنائیں گے کہ جو گداگر گرفتار کیے جائیں گے انھیں اصلاح کے لئے ایدھی سینٹر کے حوالہ کیا جائے گا ۔ دریں اثنا کمشنر کراچی آفس نے 23 ویں رمضان المبار ک کو کی جانے والی گران فروشوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ بھی جاری کی ہے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے 23 ویں رمضان المبارک کی گراں فروشی کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کے مطابق 23 روز کی کارروائی میں منافع خوروں پر 4 کروڑ 16 لاکھ 73 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔۔کمشنر نے سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کر نے کی کوششوں کو سراہا ہے انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی مہم جاری رکھیں۔کمشنر کراچی آفس کی رپورٹ کے مطابق 23 ویں رمضان کو 101 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے کارروائی میں 9 لاکھ 22 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 2 گراں فروش کو گرفتار کیا گیا۔7 دکانیں سیل کی گئیں۔مجموعی طور پر 1199 دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 23 روز میں 3928 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔جس میں 4 کروڑ 16 لاکھ 73 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا۔جبکہ23 روز میں 146 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ 147 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ اب تک 26 ہزار سے زائد دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں کمشنرکر اچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو مہم کو سختی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے مقاصد پورے کریں انھوں نے کہا کہ یقینی بنائیں کہ سرکاری فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں ہوں تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں گراں فروشوں کے خلاف 23 ویں رمضان کی کارروائی میں 3 لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع شرقی میں گراں فروشوں پر 85 ہزار ہزار روپے وسطی میں 95 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ملیر میں 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کورنگی میں 59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کیماڑی میں ایک لاکھ 5 یزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں