سیالکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)انسپکٹر رضیہ صابر کو اسپیشل برانچ سیالکوٹ میں سٹی سرکل کی انچارج تعینات کر دیا گیا ہے، وہ اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون آفیسر بن گئی ہیں۔
رضیہ صابر کو اس سے قبل سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔بطور انوسٹی گیشن آفیسر، انہوں نے گینگ ریپ سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات میں ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوانے میں نمایاں کردار ادا کیا، خاص طور پر رواں سال تھانہ صدر کے کیس میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا دلوائی-


