42

سولہ سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیف گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیرکھوکھرآپارمیں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا-سولہ سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیف گرفتارہوگیا-دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزم کا اعترافی بیان ہے کہ اریبہ کے شور مچانے پرمنہ پرہاتھ رکھا تھا،اس کے بعد وہ مرگئی-اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی-

گھرخالی ہونے اور شیطان کے بہکاوے میں آ کر جرم کیا-قتل کی واردات کا مقدمہ کھوکھرآپار تھانے میں درج ہے-واقعے کے بعد بیس سے زائد افراد کا ڈی این اےٹیسٹ لیا گیا تھا-ملزم کوشک کی بنیاد پرحراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا-ملزم کے خلاف ایک سو چونسٹھ کا بیان ریکارڈ کرکے عدالت میں پیش کیا-عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو جیل بھیج دیا-مقتولہ 16 سالہ اریبہ دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں