کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ان ڈرائیو ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا-ان ڈرائیو ایپ کا سوفٹویر آپریٹر ہی نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ نکلا-ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی گئی- جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان ڈرائیو ایپ سے لوٹ مار میں ملوث گروپ کے 4 ارکان گرفتار ہوگئے-مرکزی ملزم فرحان ان ڈرائیو ایپ آفس میں سوفٹویر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا-
ملزم فرحان اپنے دیگر 3 ساتھیوں کو جعلی اکاؤنٹ بنا کر دیتا تھا-جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے ملزمان شہریوں کی کوریئر کی گئی اشیاء چورا کر فرار ہوجاتے تھے-ملزمان ابتک لاکھوں مالیت کی اشیاء ان ڈرائیو ایپ پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوٹ چکے ہیں-ملزمان سے لاکھوں مالیت کی چوری شدہ الیکٹرانکس اشیاء، کپڑے، دیگر چیزیں اور 2 پستول برآمدہوئی ہیں-
گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم فرحان، کاشف، فیصل اور ولید شامل، مقدمہ درج،پولیس ٹیم اور ان ڈرائیو ایپ ٹیم نے مل کر نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا-


