لاڑکانہ پولیس نے انتہائی مطلوب ڈاکو کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری QPM , PSP کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کو ایک اور اہم کامیابی حاصل۔ ہلاک ڈاکو سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب نکلا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت امداد عرف امدو لغاری کے طور پر ہوگئی، ہلاک ڈاکو کا کلاشنکوف قبضہ پولیس کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ نے بتایا کہ

ہلاک ڈاکو کراچی سمیت لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں/ درجنوں مقدمات میں ملوث تھا،

ہلاک ڈاکو کا تعلق جلبانی لغاری گینگ سے ہے، مذکورہ ڈاکو نوڈیرو میں ھندو نوجوان کے قتل والی واردت سمیت لاڑکانہ شہر میں ھندو نوجوان کو قتل اور زخمی کرنے والی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ و پلانر تھا، جس کے وائس میسج بھی موصول ہوئے تھے،
مذکورہ ڈاکو لیوپرڈ واردات سمیت دیگر وارداتوں میں ریکی کرنے کا کردار ادا کرتا رہا، لاڑکانہ شہر کے اندر دو سال سے ہونے والی متعدد کیش اسنیچنگ میں مذکور ڈاکو ملوث رہا ہے،اس سے قبل سرجانی ٹاؤن کراچی سے کار چھیننے والی واردات اور لاڑکانہ ضلع کے تھانہ ڈوکری کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے کے بعد جیل جا چکا تھا،

اپنا تبصرہ بھیجیں