کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی میں ماوا فروشوں کے ہاتھوں صحافیوں کو بلواکر مسلح غنڈہ عناصر کے ساتھ مل کر تشدد کرنے والا ارباز نامی شخص کورنگی میں سب سے بڑا ماوا ڈیلر نکلا-گٹکا ماوا ڈیلر ارباز کورنگی غریب نواز چوکی ۔ R چوکی کے اطراف میں کھلے عام ماوا فروخت کررہا ہے-
ہر وقت غریب نواز چوکی انچارج کے ساتھ گھومنے والے ماوا ڈیلر کو پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے-گزشتہ رات صحافی ہدایت اللہ لاکھو کو ماوا فروش اظہر کے ہاتھوں ہوٹل میں بلواکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا-سوچی سمجھی سازش کے تحت ہدایت اللہ لاکھو کو مسلح ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا-
سر پر پسٹل کے بٹ مار کر لہولہان کردیا اور سونے پہ سہاگہ اسی کو بھتہ خور بنادیا-غریب نواز چوکی کو باپ کی جاگیر سمجھنے والے ماوا فروشوں نے چوکی کے باہر صحافی پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ کی-غریب نواز چوکی انچارج فیصل دتو نے ماوا فروشوں سے دوستی نبھائی اور صحافی پر تشدد ہوتا دیکھتا رہا-
کورنگی تھانے میں ماوا فروش اظہر ۔ ارباز ۔ ولی ۔ شہروز ۔ بلال عرف بھپکا ۔ اور اس کے کارندوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا-ذرائع بتاتے ہیں ماوا فروش ارباز اور اظہر چوکی انچارج فیصل دتو کی چوکی کی ساری پھٹیک سنبھالتے ہیں-ہدایت اللہ لاکھو کی جانب سے ماوا فروشوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزمان رات گئے چوکی میں فیصل دتو کے ساتھ رہے-
پولیس ماوا فروشوں سےمال بٹورنےکےچکرمیں اپنی دوستی نبھاتی رہی اورشہری ڈکیتوں کےہاتھوں زندگی کی بازی ہارتےرہے۔آئی جی سندھ ۔ ایڈیشنل آئی جی اور ایس ایس پی کورنگی ماوا فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے چوکی انچارج فیصل دتو کے خلاف قانونی کاروائی کریں-


