کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس منعقد-تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ اس سال جشن یوم آزادی کا آغاز یکم اگست سے ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ جشن آزادی کی تھیم معرکہ حق سے ہم آہنگ ہوگی-اس سال معرکہ حق کی فتح کا جشن یوم آزادی کے ساتھ منایا جائےگا-عوام کو احساس دلائیں گے کہ آزاد قوم کا فخر کیا ہوتا ہے اور غلام قوموں کے احساسات کیا ہوتےہیں-معیشت کی بہتری کےپروگرام اڑان پاکستان کوبھی جشن آزادی کی تقریبات میں اجاگرکیا جائےگا، وزیراعلیٰ سندھ کےمطابق ہم نےپچھلےایک سال میں معاشی میدان میں کافی پیش رفت کی ہے-وزیراعلیٰ سندھ کا جشن آزادی کی سجاوٹ کے مقابلے کا اعلان کیا-بہترین سجاوٹ والی نجی عمارتوں، گاڑیوں اور کاروں کو انعامات سے نوازا جائےگا- وزیراعلیٰ سندھ نے 13 اور 14 اگست کی شب کو کو نیشنل اسٹیڈیم میں جشن آزادی کنسرٹ کرانے کا اعلان کیا ہے-کنسرٹ کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائےگا-8 اگست کو حیدرآباد میں ایونٹ ہوگا-10 اگست کو سکھر میں جشن آزادی کے حوالے سے ایونٹ ہوگا-13 اگست کو سی ویو سے بوٹ بیسن کلچرل فلوٹ نکلے گا-
کراچی سےچوکنڈی تک خواتین کی سائیکل ریلی ہوگی-محکمہ کھیل کی جانب سے114پروگرامات کیےجائیں گے-12اور13اگست کو10 اگست کو میراتھون ہوگی-10 اگست کو ہی سی ویو سے فریئر ہال تک روایتی گدھا گاڑی ریس ہوگی-میئر الیون اور منسٹرز الیون کے درمیان 8 اگست کو کرکٹ میچ ہوگا، مجھے نہیں کھلا رہے-9 اگست کو قلندرز الیون اور بھٹائی الیون کے درمیان معین خان اکیڈمی میں کرکٹ میچ ہوگا-


