راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان میں کہا کہ بھارت، معرکہ حق میں شکست کے بعد پاکستان کےخلاف ہائبرڈجنگ چھیڑے ہوئے ہے۔ انہوں نے بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والے دہشت گرد گروہوں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بے نقاب کیا جو بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف نے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی امن پسندی اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف مکمل تیاری کا اعادہ کیا-
40


