36

اؤتھ پولیس نےآن لائن منشیات فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے،پریس کانفرنس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات کی ایک نئی قسم دریافت،مولی نامی منشیات گولیوں کی صورت میں ہوتی ہے-ساؤتھ پولیس نےآن لائن منشیات فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے، یہ نئی منشیات ہے ، ملزموں سے منشیات خریدنے والوں میں اسٹوڈنٹس بھی شامل ہیں-ٹوٹل ریکوری سوا کلو سے زائد آئس اور دیگر اقسام کی منشیات ہے جس کی بھاری مالیت ہے-

یہ نیٹ ورک سوشل میڈیا ایپس کی مدد سے ساؤتھ میں منشیات کا نیٹ ورک چلارہا تھا-ملزموں کی تعداد چھ ہے، انہیں ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا-ملزم آئس کوکین، مشروم، ویڈ سمیت دیگر اقسام کی منشیات کی فروخت میں بھی ملوث پائے گئے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں