کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مشہور نسلہ ٹاور کا پلاٹ فروخت کیلئے مارکیٹ میں آ گیا-نسلہ ٹاور کا پلاٹ نیلام ہوگا- بولیاں طلب-780 گز کے پلاٹ کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ ہے-بولیاں چار ستمبر 2025 تک آفیشل اسائنی کے پاس سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں-
خریدار کو پیشکش ریزرو پرائس کی 25 فیصد رقم پے آرڈر کے ساتھ جمع کرانا ہوگی-نسلہ ٹاور کا پلاٹ اسی روز سب سے بڑی پیشکش دینے والے کو فروخت کردیا جائے گا-کراچی۔۔نسلہ ٹاور کا اسٹیٹس کمرشل ہے۔کراچی۔۔قانون کے تحت پلاٹ پر بیسمنٹ سمیت گرائونڈ پلس نو منزلہ عمارت تعمیر کی جاسکتی ہے-کراچی۔۔نسلہ ٹاور نومبر 2021 میں سپریم کورٹ کے حکم پر گرا دیا گیا تھا-


