رمضان میں علما کو تاک تاک کر قتل کرنا جاری، اورنگی میں پیش امام کا قتل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اورنگی ٹاؤن میں مسجد جانے والے جے یوآئی یو سی 4 مومن آباد ٹاون کے نائب امیر اور مسجد کے پیش امام مولانا شیر زادہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول الطاف نگر کی مسجد کے پیش امام تھے، اور مسجد میں نماز پڑھانے جا رہے تھے کہ انہیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول شیرزادہ کے سر پر ایک گولی ماری جو موت کی وجہ بنی، مقتول کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا ہے، ان کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش اور واقعے تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں