کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹاخریدنے پرمجبور ہیں، شہرقائد میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 1800 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کی دستاویز کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور کے مقابلے میں 420 روپےتک مہنگا ہے جبکہ پشاور کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہے۔دستاویز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے مقابلے کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 200 روپےتک مہنگا ہے جبکہ سکھر کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 440 روپے تک مہنگا ہے۔
49


