لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں مزید 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 279 اور زخمیوں کی تعداد 676 ہو چکی ہے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 کا تعلق پنجاب سے، جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے ایک ایک شہری شامل ہے۔ زخمی ہونے والے تمام 21 افراد بھی پنجاب سے ہیں۔ بارشوں سے 1553 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 374 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ صرف گزشتہ روز کے دوران 362 مکانات متاثر اور 7 مویشی ہلاک ہوئے۔
47


