خانیوال(ایچ آراین ڈبلیو)نواحی گاؤں چک 79/15L میں لڑائی کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ محمد علی ولد مختار احمد شدید زخمی ہو گیا تھا، جسے ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کیا۔
تاہم، محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اہلِ علاقہ اور لواحقین شدید غم و اندوہ میں مبتلا ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے۔


