49

محبت کی ایک اور شادی جرم بن گئی، لڑکی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے کرتے قبر ہہنچ گئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے بعد کراچی جیسے شہر میں ایک واقعہ، محبت کی شادی جرم بن گئی، سی ویو کے مقام سے ملنے والی مرد و خاتون کی لاشوں کی شناخت ہو گئی، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی

گزشتہ روز کومل نے وزیر اعلی سندھ سے پسند کی شادی کے بعد خاندان کی جانب سے دھمکیوں پر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی تھی، بلوچستان کے بعد کراچی میں بھی پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا

ڈالمیا شانتی نگر کی رہائشی 22 سالہ کومل اور 24 سالہ زبیر کی جان کو لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، کومل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ “گھر والے جانی دشمن بن گئے ہیں”

ہم نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی، کوئی جرم نہیں کیا، گھر والوں نے اغوا کے جھوٹے مقدمے درج کروائے” عدالت نے بھی مقدمہ سی کلاس قراردے دیا تھا

شادی شدہ جوڑے نے ویڈیو بیان میں‌ کہا تھا کہ ہمیں عدالت بھی جانے نہیں دیا جا رہا” متاثرہ لڑکی کی وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے تحفظ کی اپیل کی تھی، لیکن بے حس انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا،

لڑکی کومل نے کہا تھا کہ اگر تحفظ نہ ملا تو ہمیں بھی بلوچستان کے جوڑے کی طرح مار دیا جائے گا، میرے گھر والے مالی و سیاسی طور پر طاقتور ہیں، خدارا میری مدد کریں، ورنہ ایک اور بیٹی جان سے جائے گی”

آج دونوں کی لاشیں مل گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں