44

شکارپورکےقریب ریلوے ٹریک پردھماکہ-جعفرایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جھامر واہ(ایچ آراین ڈبلیو)شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ-جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، واقعہ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا-دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹرین ٹریک عبور کر رہی تھی-متعدد افراد زخمی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر موجود، امدادی کارروائیاں جاری ہیں-ریلوے ٹریفک متاثر، دیگر ٹرینوں کی روانگی عارضی طور پر معطل ہے-واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں