نوشہرہ(ایچ آراین ڈبلیو)چار بدنصیب بھائی پشتون ہیں، نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ہیں، چاروں نے بڑی محنت اور کوشش کے بعد جرمنی میں اپنا ذاتی کاروبار بنایا، باہر کی نیشنلٹی حاصل کی، یہ ایک بھائی کی شادی میں پاکستان آئے، اس شوق میں چلے آئے کہ رشتہ داروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرکے خوشیوں کی چند گھڑیاں ساتھ بیتا دیں گے۔ ان بھائیوں نے شادی کے بعد چچا کے بیٹوں کے لیے ایک پُرتکلف دعوت رکھی، حسد اور بغض کی آگ میں جلنے والے چچا کے بیٹوں نے چاروں بھائیوں پر قاتلانہ حملہ کیا جن میں سے تین موقع پر جان سے گزر گئے-
آضاخیل پلوشی بالا میں تین سگے بھائیوں کو چچا اور اس کے بیٹوں نے قتل کر دیا ۔ پولیس نے چچا سمیت تینوں ملزمان کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرکے نوشہرہ منتقل کردیا ہے ، ملزموں کو آج اتوار کے روز جوڈیشنل مجسٹریٹ MOD/کی عدالت میں جسمانی ریما نڈ کے لیے پیش کیا جا ئیگا ۔ و قاص خان، شفیع اللہ اور عباس خان کو وراثتی جائیداد کی تقسیم کے مطالبہ پر ان کے چچا ملزم شیراسلم اور اس کے بیٹوں یاور اور منتظر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا ، مقتولین تینوں بھائی، جرمن نیشنلٹی ہولڈر تھے جو بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے۔


