70

کاسٹ گارڈز کی اوتھل میں کارروائی، بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد

اوتھل (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کوسٹ گارڈزکی بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کاروائی، بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد ، مورخہ24مارچ 2025: پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف برسرپیکار ہے۔گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے اوتھل (بلوچستان) کے علاقے گڈانی میں کاٹنوں میں چھپائی گئی 575 بوتلیں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب اور582 کین بئیر کے برآمد کر لئے۔خدشہ ہے کہ یہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 2.5ملینروپے کے لگ بھگ ہے۔ مذکورہ شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹیم میں شامل آفیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں