فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈکیتی کی واردات تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ستیانہ روڈ سلیمی چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ڈکیتوں نے خواتین کو نشانہ بنا ڈالا۔ واردات کے دوران ملزمان نے ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خواتین سے پرس اور موبائل فونز چھینے اور موقع سے فرار ہو گئے۔


