اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سینیٹ اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے لیے منظور کردہ بجلی کا ٹیرف جائز نہیں ہے اور حکومت نے اس فیصلے کے خلاف نیپرا میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ وہ 6.5 فیصد بل وصول نہیں کر پاتے، لہٰذا یہ بوجھ حکومت یا صارفین اٹھائیں، لیکن حکومت نے اس مطالبے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے نیپرا کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ ان کے مطابق اگر نیپرا حکومت کی درخواست تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان کو اگلے سات برس میں 650 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
43


