37

سندھ حکومت نے25 ٹاؤنزمیں پارکنگ فیس ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت نے 25 ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس مکمل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا-سندھ حکومت کا بڑا عوامی ریلیف، شہری سڑکوں سے پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کردیا-شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی-پارکنگ فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی-

تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو فیس ختم کرنے اور فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری-محکمہ بلدیات کی ہدایت پر پارکنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز ہوچکا ہے-غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی-کے ایم سی کے بعد 25 ٹاؤنز کی سڑکوں پر بھی پارکنگ فیس مکمل طورپربند کردی گئی-

چیف منسٹرسندھ کی ہدایت پرمحکمہ بلدیات نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا-پارکنگ فیس کا خاتمہ عوامی مفاد میں کیا گیا-شہر بھر میں اب کوئی بھی ادارہ سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکے گا-سندھ حکومت نے پارکنگ فیس پر پابندی کو فوری نافذالعمل کرنے کا حکم جاری کردیا-تمام میونسپل کمشنرز کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت، عمل نہ کرنے والوں پر کارروائی ہوگی-

پارکنگ فیس صرف مخصوص پلاٹس یا علاقوں میں ہی قانونی طور پر لی جا سکے گی-شہر کی مرکزی 46 سڑکوں پر پارکنگ مفت، بقیہ علاقوں میں بھی عمل جاری ہے-پارکنگ فیس وصولی بند نہ کرنے والی میونسپل اتھارٹیز کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا-پارکنگ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز، غیرقانونی فیس لینے والوں کو نہیں بخشا جائے گا-

کے ایم سی کے علاوہ تمام ادارے اب شہر میں پارکنگ فیس نہیں لے سکیں گے-سندھ حکومت کی ہدایت پر شہر کے ہر علاقے میں پارکنگ فیس مفت کردی گئی-چیف منسٹرسندھ کی ہدایت پر پارکنگ سے متعلق مکمل پالیسی نافذ کردی گئی ہے-شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکنگ کو مکمل طور پر مفت کیا گیا-محکمہ بلدیات نے تمام اداروں کو فوری اطلاق اور عملدرآمد کی ہدایات دے دی-

اپنا تبصرہ بھیجیں