لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) باغبانپورہ کے علاقے میں شاہ گوہر پیر دربار قبرستان سے 15 سالہ لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان ایدھی کے مطابق 15 سالہ لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تاہم شناخت نہ ہو سکی، پولیس اور فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کیا جائے گا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، لاش کے متعلق آس پاس کے لوگوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


