41

ڈی آئی جی حیدرآباد کی ٹرانسپورٹرزتنظیموں کے نمائندوں سے اہم ملاقات

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملک شہزاد اعوان،ملک شیر خان کی ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے نمائندوں کے ہمرا ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رَزاق دھاریجو سے اہم ملاقات۔ملاقات میں ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگ،ایس ایس پی حیدرآباد عدیل احمد چانڈیو،ایس ایس پی مٹیاری اعجاز احمد میمن موجود موجود۔ملک شہزاد اعوان

حیدرآباد،جام شورو اور مٹیاری کے مختلف علاقوں میں مال بردار گاڑیوں پر بڑھتی ہوئی کارگو چوری اور ڈکیتی کے واقعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ڈی آئی جی صاحب اور ایس ایس پیز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بہت جلد یہ گینگ قانون کی گرفت میں ہوگا۔جہاں وارداتیں ہو رہی ہیں وہاں سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی پولیس کی پیٹرولنگ میں اضافہ ہوگا۔

چوری یا ڈکیتی کی صورت میں فوری ایف آئی آر درج ہوگی ٹرانسپورٹرز کے لیے ایک فوکل پرسن نامزد کیا جائے گا تاکہ شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔ہم ڈی آئی جی صاحب اور ایس ایس پیز صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بڑے غور سے ہمارے مسائل سنے اور فوری نوٹس لیا۔ملاقات میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز سے امداد حسین نقوی، چوہدری خاور شکور،غلام محمد،حمید بلوچ اور اعظم بٹ بھی موجود ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں