39

مستونگ میں گزشتہ روز دو مختلف واقعات میں میجرسمیت 4 جوان شہید ہوگئے

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے علاقے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز دو مختلف واقعات میں میجر زیاد سلیم سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین-

مستونگ کے علاقے کابو اسپلبنجی میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد شہید جبکہ 5 جوان زخمی ہوگئے۔

دوسرا واقعہ گل جان لیویز پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے 3 جوان شہید ہوگئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں