کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو عید کے موقع پر پیشہ ور گداگروں کی روک تھام کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ گداگروں کے خلاف مہم کو موثر بنائیں۔اتوار کو کمشنر افس سے جاری کردہ ہینڈ آوٹ کے مطابق گزشتہ 22 روز میں 220 گداگروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ان کی دوبارہ آنے کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی گئی ہے وہ ان کی پیشت پر موجود ممکنہ سرپرستوں کی تلاش کریں اور انھیں قانون کی گرفت میں لائیں ہینڈ آوٹ کے مطابق کمشنر نے شہر میں پیشہ ور گداگروں کی بڑھتی ہوئ تعداد کا سخت نوٹس لیا ہےبانھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ گداگروں کے خلاف جاری انتظامیہ کی مہم کو موثر بنائیں انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ز انٹر سیکشنز مارکیٹوں اور بازاروں میں گداگروں کی روک تھام کریں سماجی بھلائ کے اداروں این جی اوز ٹریفک ہولیس اور مقامی پولیس سے مدد لیں انھوں نے کہا کہ وہ گداگروں کو دوبارہ انے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں انھیں گرفتار کر کے پولیس کی مدد سے این جی اوز،اور رفاہی اور سماجی اداروں کے حوالے کریں ۔کمشنر نے کہا کہ عید کی خریداری کے رش میں شہریوں کو پیشہ ور گداگروں سے تکلیف کا،سامنا ہے ۔۔کمشنر کراچی آفس نے اب تک پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی تفصیل بھی جاری کی ہے تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم میں 22مارچ تک کی گئ 22 روز کی کارروائیوں کے مطاق اس عرصہ میں 220 گداگروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا جا چکا ہے


