70

پاکستان کا امن، قرارداد پاکستان سے منسلک ہے، شاہد فراز

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا امن، قرارداد پاکستان سے منسلک ہے،23مارچ1940کو پیش کی جانے والی قرارداد نے ہمیں دنیا کے سامنے ایک مثال کی صورت میں پیش کیا جس میں علاقائی امن اور قومیتوں کا احترام ہماری بنیاد،تہذیب اور آئین ہے۔انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان اور قیام پاکستان کے مقاصدمتعین کریں تو سرفہرست تین مقاصد تھے،مسلمانان ہند کے معاشی مسائل کا حل،امن کا قیام اورانصاف دوستی اور خیر سگالی کی فضاپر مبنی ایسی خارجہ پالیسی جس کی روشنی میں بیرونی ممالک سے غیر جانبدارنہ تعلقات قائم کرکے عالمی امن بھائی چارے اورمساوات انسانی کو یقینی بنایا جاسکے،اس معاملے میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ آزادی کے حصول کا ایک بنیادی مقصدمسلمانان ہند کے معاشی مسائل کا حل تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک اچانک یا حادثے کی صورت میں نہیں بنتے انڈیا سے الگ ہونا اور اپنے لئے ایک الگ وطن پاکستان بنانا صدیوں کی تاریخ ہے، مشترکہ تہذیب کے نام پر کھوکھلے ڈھول پیٹنے والوں کو ہمارے آباو اجدادنے اپنی جانوں کی قربانی دی،بلکہ لاکھوں انسان قربان کرائے اور کروڑوں کی املاک کو نجھاور کرکے یہ ثابت کیا کہ مشترکہ تہذیب کیلئے بھی الگ الگ محلہ الگ الگ علاقہ الگ الگ وطن چاہیے۔شاہدفراز نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کے ملک روزروزنہیں بنتے ابھی وقت ہے کہ ہم اپنی تاریخ کوپڑھیں اور قرار داد پاکستان کو آئین بنائیں، ہمارا ملک دنیا میں امن کی مثال بن سکتاہے،اقلیتں قابل احترام ہیں جبکہ قوموں میں کوئی اقلیت نہیں تمام عوام ایک پاکستانی قوم ہے،ہاں لسانی بنیا د پر ہماری تہذیبوں میں فرق ہے،مگر ہماری اصل تہذیب متحد پاکستانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں