بلوچ وومن فورم کا مختلف علاقوں میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

گوادر(ایچ آراین دبلیو)بلوچ وومن فورم نے گوادر کے علاقوں پشوکان، گنز، پانوان، بندری اور جیونی میں ایک روزہ کانفرنس کے سلسلے میں پمفلٹنگ اور وال چاکنگ کا انعقاد کیا۔

گوادر میں ایک روزہ کانفرنس کے سلسلے میں آگاہی پروگرام کے تحت بلوچ وومن فورم کے کارکنوں نے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں جاکر پمفلٹ تقسیم کیں اور اس حوالے سے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے دعوت دی۔

ترجمان نے کہا کہ اس دوران ریاستی اداروں نے ہمارے کارکنان پر دباؤ ڈالنے اور دہمکانے کی کوشش اور ہمیں تنبیہ کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پہلے بھی یہ عمل کر چکی ہے لیکن ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم پرامن ہیں اور پرامن طریقے سے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور اس طرح کے انتباہ یا ڈرانے کا عمل ہماری سیاسی سرگرمیوں کو نہیں روک سکتے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین صورت حال میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔
پروگرام کی مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں