پتوکی (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے 5 بچوں کی ماں کو تشدد سے قتل کرنے والے سنگدل شوہر کو وقوعہ کے چند گھنٹوں کےاندر گرفتار کرلیا
پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے ایس ایچ او انسپکٹر عابد محمود چھینہ کی سربراہی میں ملزم نور محمد کو وقوعہ کے فوری بعد گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنی بیوی نسیم بی بی کو شدید تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔
مقدمہ کی تفتیش ماہر تفتیشی افسران کے ذریعہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ملزم کو عدالت سے سخت سزا دلوانے کے لئے تمام شہادتیں اکٹھی کی جا رہی ھیں۔


