بانی ٹی آئی کی گرفتاری،سزا کونہیں مانتے،غیرقانونی فیصلے واپس لینا ہوں گے

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5 اگست سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی ٹی آئی عمران خان کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام کیےگئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہو گا، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جا رہے ہیں، ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں