76

گھریلو ناچاقی پرحیدرآباد کی لیلی نے اپنے شوہر مجنوں کو بے دردی سے قتل کردیا

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) گھریلو ناچاقی پر لیلی نے اپنے شوہر مجنوں کو بے دردی سے قتل کردیا

چیک پوسٹ پبن کی حدود گوٹھ بھلن کالونی ٹںڈوحیدر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں گھریلوں ناچاکی میں بیوی نے اپنے شوہر شمن کو لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے وار سے بے دردی سے قتل کردیا

تفصیلات کے مطابق انچارج چیک پوسٹ پبن انسپیکٹر عطا محمد کاکا کو اطلاع موصول ہوئی کہ شمن نامی شخص کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا, جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

انچارج پبن نے فوری اسپتال پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور فوتی کی ورثاء بیوی سے معلومات حاصل کی جس نے بتایا کہ کوئی نامعلوم ملزمان میرے شوہر کو شدید زخمی کرکے گھر کے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے، اس طرح دوسرا مختلف بیان دیا اس دوران اسکے بیانات میں خاصہ تضادات ملے جس کے بعد فوتی کے گھر کا جائزہ لیا گیا جو ایک کمرے پر منحصر تھا جس کے فرش اور دیواروں پر خون کے نشانات تھے، فوتی کے 4 سالہ بچے سے معلومات حاصل کی گئی جس نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا اور بتایا کہ اسکے باپ شمن کو اسکی ماں نے رات گئے بے دردی سے لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے وار سے قتل کیا ہے

پبن پولیس نے فوری ملزمہ لیلی کو حراست میں لیکر انویسٹیگیشن کا آغاز کردیا

ملزمہ لیلی نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کی اس واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی اپنے شوہر کے ساتھ گھریلوں ناچاکی چل رہی تھی جس بناء پر اس نے اپنے شوہر کو غصے میں آکر قتل کردیا

قتل کی اس واردات کا مقدمہ فوتی کے والد محمد صالح برڑو کی مدعیت میں کرائم 59/2025 زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلیا گیا

پبن پولیس نے آلہ قتل لوہے کی راڈ اورڈنڈا برآمد کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں