بلتستان(ایچ آراین ڈبلیو)بابوسرسےبہنے والے 15 افرادتاحال لاپتہ، مزید بارشوں کا امکان، سیاحوں کو گلگت کا سفر نہ کرنیکی ہدایت-ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپیل کی ہے کہ حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔گلگت بلتستان(جی بی) حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ گزشتہ روز بارش اورسیلاب سےگلگت بلتستان میں بہت نقصان ہوا۔
ترجمان جی بی حکومت کے مطابق بابوسر سے بہنے والے10 سے 15 افرادتاحال لاپتہ ہیں تاہم شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیوکرلیا گیا ہے، سیاحوں کیلئے مقامی ہوٹل مالکان اورحکومت نےمفت رہائش کاانتظام کیا ہے۔ترجمان جی بی حکومت کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 5 اموات ہوئیں ، ناران کاغان اس وقت بالکل بند ہے ، شاہراہ قراقرم دوبارہ 2 مقامات سے بندشاہراہ قراقرم کی بندش سے ہزاروں مسافر جگہ جگہ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ شاہراہ ریشم چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھلی ہوئی ہے تاہم شاہراہ ریشم کو بشام تک بحال کرنے کا کام جاری ہے۔


