لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ مناواں کے علاقہ سے جواں سالہ لڑکی کی لاش برامد ، جواں سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش مناواں کے جبو گاؤں دریاے راوی پل سے ملی ، جواں سالا لڑکی کے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے مناواں انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق سب انسپکٹر انویسٹی گیشن راشد مجید کے مطابق یہ قتل کی واردات ہے، انویسٹیگیشن مناوان پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بهجوا دیا، تفتیشی افیسر راشد مجید کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد تمام حقائق نماياں هوں گے ، مناواں پولیس نامعلوم لاش کے اہل خانہ کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروے کار لا رہے ہیں، مناواں پولیس نے لاش کی نشاندی کے لیے عوام الناس میڈیا اور دیگر تھانوں سے مدد کی اپیل کی ہے
86


