ظفر علی خان لودھی ڈویژنل جنرل سیکرٹری بن گئےٕ

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ روزریلوے مزدوریونینرجسٹرڈ ملتان ڈویژن کااجلاس صدرغلام رسول کی صدارت میں منعقد ہواجس میں ڈویژنل باڈی کاچناؤکیا گیااجلاس میں اتفاق رائےسےظفرعلی خان لودھی ڈویژنل جنرل سیکرٹری،رائے غلام شبیر چیئرمین آرگنائزر شیخ نور الامین، سینیئرنائب صدرجنید جبار،نائب صدررانا محمد اکرم ڈپٹی آرگنائزرتنویر احمد، وائس چیئرمین محمد عمران ڈپٹی سیکرٹری آفتاب انجم، جوائنٹ سیکرٹری محمد عرفان سعید مقرر ہوئے اجلاس میں ڈویژنل سیکرٹری ظفر علی خان لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس کو بخوبی انجام دوں گا انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ریل کے مزدور کے تمام مطالبات فوری منظور کیے جائیں انہوں نے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پرامن احتجاج بھی کیا اور مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں