بنوں (ایچ آراین ڈبلیو) پاک فوج کا خصوصی افراد کے لیے فلاحی اقدام، مستحقین میں امدادی پیکجز کی تقسیم
پاک فوج کی مقامی بریگیڈ کی جانب سے خصوصی افراد کی مدد کے لیے ایک اہم فلاحی اقدام اٹھایا گیا، جس کے تحت 100 نابینا افراد میں امدادی پیکجز تقسیم کیے گئے۔
یہ تقریب باچا خان میں منعقد ہوئی، جہاں بریگیڈ کمانڈر نوید احمد نے خصوصی افراد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ افراد ہمارے معاشرے کا لازمی اور قابلِ قدر حصہ ہیں۔ پاک فوج ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
تقریب کے دوران بریگیڈ کمانڈر نے خصوصی افراد سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ہمراہ آئے بچوں میں نقدی بھی تقسیم کی۔ اس موقع پر خصوصی افراد نے پاک فوج کے اس انسان دوست اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اسے ایک قابل تقلید مثال قرار دیا


