اسکردو(ایچ آراین ڈبلیو)شاہراہ بابوسر اور قراقرم میں حالیہ سیلاب کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں اور مسافروں کو پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔اب تک ہیلی کاپٹر کی ۱۵ سورٹیز کے ذریعے مسفروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے-


