موبائل فون ڈیلرز کے مسلسل لٹنے پر منہاج گلفام نے احتجاج کا اعلان کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تاجروں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے پر صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی منہاج گلفام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند روز میں نقب زنی کی واردات میں ملزمان نے 33 لاکھ کیش اور 40 لاکھ مالیت کے موبائل فونز لوٹ لئے ، منہاج گلفام نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فوری طور پر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے، پولیس سیکیورٹی دینے میں ناکام رہی تو احتجاج کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں