19 سالہ طالبہ کنزہ کی لاش جھنگ فیصل آباد روڈ سے برآمدہوئی

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)جھنگ تک ایک الم ناک سفر 19 سالہ طالبہ کنزہ کی لاش جھنگ فیصل آباد روڈ سے برآمدہوئی-تعلیم کے خواب لیے گھر لوٹنے والی ایک اور بیٹی بےرحمی کا نشانہ بن گئی.

زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں زیرِ تعلیم 19 سالہ طالبہ کنزہ ہفتہ وار چھٹی پر بس کے ذریعے اپنے گاؤں چک نمبر 232 ج ب واپس آ رہی تھی مگر منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی اس کی لاش چنیوٹ روڈ پر موڑ کے قریب سڑک کنارے سے برآمد ہوئی.

پولیس کے مطابق کنزہ کے بیگز بھی لاش کے قریب موجود تھے-لاش کے آس پاس رکشے کے ٹائروں کے نشانات بھی ملے ہیں-لڑکی دورانِ سفر اپنے گھر والوں سے رابطہ میں تھی مگر اچانک لوکیشن بند ہو گئی-لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-پولیس بس اور رکشہ ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے-

والدین اور سرپرستوں سے درد مندانہ گزارش بیٹیوں کو تعلیم ضرور دلائیں مگر ان کی حفاظت کو پہلی ترجیح بنائیں. اس واقعے سے سبق لیتے ہوئے چند ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں ہاسٹل کے بجائے خود شفٹ ہونے کی کوشش کریں-سفر کے لیے نجی یا نامعلوم گاڑیوں کے بجائے کسی معروف اور رجسٹرڈ کمپنی کی سروس استعمال کریں-گاڑی کی تصویر، نمبر، ڈرائیور یا کنڈکٹر کی معلومات بیٹی سے لیں، اور وقتاً فوقتاً ان سے رابطہ میں رہیں-بیٹی سے کہیں کہ سفر کے دوران اپنی لائیو لوکیشن آن رکھے اور اسے والدین یا بہن بھائیوں سے شئیر کرے-سفر تنہا نہ کرنے دیں. کم از کم دو یا تین طالبات ساتھ ہوں تو حفاظت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں-یہ ایک بیٹی کی کہانی نہیں ہر بیٹی کی حفاظت کا سوال ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں