43

ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز، وزیراعظم پاکستان کا وزارتِ صحت کے جدید اقدامات کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزارتِ صحت اور ڈریپ کے اشتراک سے میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن و لائسنسنگ کے جدید ڈیجیٹل نظام کی افتتاحی تقریب سرینا ہوٹل اسلام آباد میں شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کے ہمراہ “ڈیجیٹل ٹچ” کے ذریعے اس نظام کا افتتاح کیا، جو تقریب کا سب سے منفرد اور علامتی لمحہ بن گیا۔

تقریب میں وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، طارق فضل چوہدری، شزا فاطمہ، مختلف صوبوں کے وزراء، ممتاز سینیٹرز، سفراء، اور فارما و میڈیکل انڈسٹری سے وابستہ اعلیٰ عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر صحت کے ڈیجیٹلائزیشن کے وژن کو سراہتے ہوئے اسے صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں