کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی، چیف آف بنگلزئی سردار کمال خان بنگلزئی، چیف آف محمد سردار محمد عظیم جان محمد شهی سردارعاصم جان سرپرہ ، سردارزادہ میر جاوید عزیز لہڑی نے سردار شیر باز خان ساتکزئی کے گھر پر چھاپے چادر و چار دیوار کے تقدس کی پامالی اور انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیگاری میں پیش آنیوالے واقعہ کوجوازبناکرقبیلےکےسربراہ کےگھرپرچھاپہ مارنا اورانہیں گرفتارکرکےتھانےمنتقل کرنا کسی صورت درست عمل نہیں-
حکومت فریقین کو گرفتار کریں جو اس عمل میں ملوث ہیں نہ کہ قبیلے کے ایک فریق کی کارستانی کو جواز بنا کر قبیلہ کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ مارا جائے-


