ٹنڈوجام(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان میں مرد وخاتون کے قتل کے معاملے پر فلاحی تنظیم کے سربراہ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ واقعہ کا نوٹس لے کر ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت سے سخت کارروائی کی جائے ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہیب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہونے پر ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سےمطالبہ کرتےہیں کہ وہ نوٹس لے کر ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انھوں نے کہا ہے کہ ایسی سفاکانہ حرکات نہ صرف ناقابل برداشت ہیں بلکہ یہ معاشرتی اقدار اور انسانی وقار کی سنگین توہین بھی ہیں انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی بربریت ہر سطح پر قابل مذمت ہے اور حکومت بلوچستان اس ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بنے بلکے واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں مزید کہا کہ ویڈیو میں موجود ملزمان کی شناخت کی جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں
80


