65

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت 5اگست کے احتجاج کیلئے تیار

حب(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت متحرک 5 اگست کے احتجاج کے سلسلے میں حکمت عملی تیار، رہنماؤں کا عزم، “عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے-

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، ممبر مرکزی کور کمیٹی، پولیٹیکل کمیٹی اور کوآرڈینیٹر عمران خان برائے سیاسی امور سالار خان کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر 5 اگست کے تاریخی احتجاج کے لیے منظم حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ و حب میں بھی بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے نظریاتی کارکنان کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

رہنماؤں نے عزم کیا ہے کہ عمران خان کی غیرقانونی قید اور آئین شکن اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا ہر کارکن کا قومی و اخلاقی فرض ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک نظریے کا نام ہے، اور اس نظریے کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

ایم پی اے فارم 45 کے امیدوار جناب غفار خان کاکڑ نے حب کے نظریاتی، وفادار اور ثابت قدم ساتھیوں سے ملاقات کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو عوامی قوت سے ناکام بنایا جائے گا اور حب کے کارکن ہر محاذ پر صفِ اول میں موجود رہیں گے۔

غفار خان کاکڑ نے مزید کہا کہ وہ تحریک کے ہر مرحلے میں کارکنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ اُنہوں نے حب کے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ 5 اگست کو عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے باہر نکلیں اور ظالمانہ نظام کے خلاف آواز بلند کریں

اس موقع پر حب پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ کوڈینیٹر میر محمد ایوب خان رند سینٹر رہنماء رزاق بروہی سئنر رہنماء راشد علی ابڑو سنئر رہنماء ادیل بھائی سرائیکی سینئر رہنماء امام دین پلال سینئر رہنما بہادر خان جتوئی سینئر رہنماء وحید لاشاری سینئر رہنماء المگیرپہٹان اور اکرم خان پرکانی عارف جان لانگو اکبر شیخ اختر بھائی نے شرکت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں