کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سیریلون افریقہ بھیجے جانے والے برآمدی سامان(Export Goods) سے 2.8 ارب روپے کی 5.6 ملین ٹراماڈول گولیاں ضبط
کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے برآمدی سامان کی آڑ میں کنٹرول سئکوٹروپک ٹراماڈول کی 56 لاکھ (5.6 ملین) گولیاں افریقہ اسمگلڈ کرنے کی ایک بڑی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنایا ھے
ٹراماڈول ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کے تحت ایک کنٹرول شدہ نفسیاتی (controlled psychotropic drug)دوا ہے
اس دوا پر کئی ممالک میں پابندی ہے کیونکہ اس دوا میں نشہ آور مرکبات شامل کئے جاتے ھیں
اس دوا (ٹراماڈول)کی زیادہ مقدار سے نشہ حاصل کیا جاسکتا ھے ۔
ٹراماڈول ٹیبلیٹس کو تولیہ (Towel) کی ایک برآمدی کنسائمنٹ ظاہر کیا گیا تھا
ٹراماڈول ٹیبلٹس کو مغربی افریقہ کےملک سیریلون کے شہر فری ٹاؤن برآمد Export کیا جا رہا تھا
برآمدی کنسائمنٹ کا گڈز ڈیکلریشن(GD) احمد ٹریڈنگ کی جانب سے فائل کیا گیا تھا
یہ برآمدی کنسائمنٹ این ایل سی کنٹینرز ٹرمنل کراچی سے*گرین چینل* کے تحت رسک مینجمنٹ سسٹم (RMS) سے کلیئر ہو چکا تھا
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ محترمہ رابیل کھوکر نے رسک پروفائلنگ سسٹم کی بنیاد پر اس برآمدی کنسائمنٹ کی نشان دہی کی اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب باسط حسین صاحب کو آگاہ کیا
ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب باسط حسین صاحب نے کلکٹریٹ آف کسٹمز ایکسپورٹ کراچی سے کلئر شدہ کنٹینر/ کنسائمنٹ کو روکنے اور مزید تفصیلی جانچ کے احکامات جاری کئے
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ASO محترمہ رابیل کھوکھر کی سربراھی میں اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کے عملہ نے قاسم انٹرنیشنل کنٹینرٹرمنل*QICT* پورٹ قاسم پر ایکسپورٹ کلکٹریٹ سے کلئر شدہ کنٹینر کو بحری جہاز پر لوڈ ھونے سے پہلے روک کر اس کنٹینر کی اسکیننگ کی اور برآمدی سامان کی %100۔تفصیلی جانچ پڑتال کی جسکے نتیجہ میں5.6 ملین (56 لاکھ) ٹراماڈول گولیاں برآمد ھوئیں جن کو ASO کے عملہ نے اپنی تحویل میں لےکرضبط کیا
گڈز ڈیکلریشن(GD) میں ظاہر کردہ تولیہ Towel کنٹینر میں نہی پایا گیا۔
کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ/Fir درج کر مزید تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں کی جاری ھیں
ضبط شدہ ٹراماڈول ٹیبلیٹس کو ASO کے گودام منتقل کردیا گیا ھے
ضبط شدہ ٹراماڈول ٹیبلیٹس کی اندازاً مارکیٹ قیمت 2.8 ارب روپے ہے، جو کہ رواں برس سنہ 2025 میں کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی دوسری بڑی فارماسیوٹیکل ضبطگی ھے اس سے قبل کلکٹریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن(ASO) نے گزشتہ ماہ فروری 2025 میں 10 ارب روپے مالیت کی Tramadol ٹیبلیٹس ضبط کی تھیں
کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب معین الدین وانی صاحب نے اس کامیاب کارروائی پر ASO کے عملہ کی کارکردگی کو سراہا


