شادی شدہ نوجوان نے گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکرخودکشی کرلی

خوشاب(ایچ آراین ڈبلیو)جوہرآباد کے نواحی علاقہ جناح آبادی میں شادی شدہ جوان عثمان ماشکی نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خود کشی کر لی۔ محمد عثمان ولد عمر دراز کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں ، حالت بگڑ جانے پر اسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کی گیا جہاں شعبہ ایمبر جنسی میں اس کا معدہ واش ہوا لیکن حالت بدستور تشویشناک رہی اور اس کے لواحقین اسے نجی ہسپتال لے گئے جہاں وہ دم توڑ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں