کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایئرپورٹ کے باہر غیر ملکیوں کو پولیس وردی پہن کر لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس وردی میں وارداتیں کرنےوالےتین افراد کی گزشتہ روزگرفتاری ہوئی تھی، اس معاملے پرایس پی گلشن اقبال احمد میمن کا کہنا ہے کہ ملزمان غیر ملکیوں کو دستاویزات چیک کرنے کے بہانے روکتے اور غیر ملکیوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ ملزمان وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہو جاتے تھے، ملزمان کے قبضے سے پاکستانی شناختی کارڈ اور غیر ملکی کریڈٹ کارڈ بھی ملے ہیں۔
46


