39

ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے شہیدپولیس اہلکارکی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کے بہادر پولیس جوان منیر علی سومرو نے قیام امن کے لیے جرئت و بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جان قربان کردی۔ شہید کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ پولیس ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ میں ادا کردی گئی-

وزیر داخلہ سندھ جناب ضیاء الحسن لنجار صاحب، آئی جی پی صاحب سندھ جناب غلام النبی میمن صاحب،جناب DG صاحب رینجرز سندھ DIGP لاڑکانو جناب ناصر آفتاب صاحب اور ایس ایس پی لاڑکانو جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP کی جانب سے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے گئے۔

نمازجنازہ میںDIGP لاڑکانوجناب ناصرآفتاب صاحب،کمشنرلاڑکانوطاہر حسین سانگی صاحب،ڈی سی لاڑکانو شرجیل نور چنہ صاحب،کرنل رینجرز ہارون صاحب، لاڑکانو پولیس کے بہادر سپہ سالار SSP جناب احمد چودھری صاحب QPM , PSP ،، ایس پی انویسٹیگیشن فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی صاحب اور ضلع بھر کے DSP صاحبان نے شرکت کرکے شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے علاوہ نماز جنازہ میں سول سوسائٹی سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، شہید کے ورثاء اور عام شہریوں سمیت بڑے تعداد میں پولیس افسران و جوانان نے شرکت کی۔ جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانو نے شہید کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کی خدمات کو سراہا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔شہید پولیس جوان منیر علی سومرو 03/02/1984 کو لاڑکانو ضلع میں پیدا ہوئے۔

شہید پولیس جوان نے18/10/2008 کےدوران سندھ پولیس میں بطورکانسٹیبل شمولیت اختیار کی۔شہید پولیس جوان نے مورخہ 18/07/2025 پر تھانہ وارث ڈنو ماچھی کی حدود پنہوں بھٹی روڈ والے علاقے میں قیام امن کے لیے ڈاکوؤں سے جوان مردی کیساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی۔

لاڑکانو پولیس کے سربراھ SSP احمد چودھری صاحب QPM, PSP نے گفتگو کے دوران کہا کے قیام امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر پولیس افسران و جوانان محکمہ پولیس کا ناز اور ماتھے کا جھومر ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں