لاڑکانہ(ایچ آراین ڈلبیو)پولیس نے اہلکار کی شہادت کا بدلہ چند گھنٹوں میں ہی لے لیا-لاڑکانہ پولیس نے اہلکار کی شہادت میں ملوث 3 ڈاکو مقابلے میں ہلاک کردئے ایک اہلکار زخمی ہوگیا-مارے گئے ڈاکووں کی لاشوں کو رنودیرو اسپتال منتقل کردیا گیا-اسپتال پہنچنے پر اہل علاقہ اور پولیس اہلکاروں کے سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے-
لاڑکانہ۔عوام نے ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری کو کندھے پر اٹھا لیا-لاڑکانہ۔عوام نے ڈی آئی جی ناصر آفتاب اور ایس ایس پی احمد فیصل کوپھولوں کے ہار پہنائے-ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری کی اسپتال میں مشترکہ پریس کانفرنس-اہلکار منیر سومروکو جمعے کی شام وارث ڈنو ماچھی کے علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید کیا گیا-
واقعےکےبعدلاڑکانہ پولیس کی بھاری نفری نےجیکب آباد لاڑکانہ کےسرحدی علاقے پنوں بھٹی اوروسایوبھٹومیں آپریشن کیا-آپریشن کے نتیجےمیں فائرنگ کےتبادلےمیں3ڈاکوموقع پرہی ہلاک ہوگئے-ہلاک ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا-۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار رانا سجاد شدید زخمی ہوگیا-
زخمی اہلکاررتودیروتھانے پر تعینات ہے اسے سر میں گولی لگی ہے-ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری نے بڑی بہادری سے مقابلہ کرتےہوئے ڈاکووں کو ہلاک کیا-آپریشن میں لاڑکانہ ضلع کی بھاری نفری نے حصہ لیا-ہلاک ڈاکو دستی گینگ سے تعلق رکھتے ہیں-ڈاکووں کی شناخت کا عمل جاری ہے-علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تاحال موجود مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے-


