مکہ (ایچ آراین ڈبلیو) حرم مکی تیسری توسیع کا کام مکمل،تاریخ میں یہ خانہ کعبہ کی سب سے بڑی توسیع ہے۔
حرم مکی کی توسیع کے کام کا آغاز 2008 میں شاہ عبداللہ مرحوم کے دور میں ہوا تھا ۔
دنیا کے اس عظیم منصوبے کی لاگت 100 ارب ڈالرز ہے ۔
تیسری توسیع کا رقبہ 12 لاکھ 13 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔
تیسری توسیع کے بعد حرم مکی میں مزید 13لاکھ نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے ۔
تیسری توسیع میں 5 ٹنلز اور 16 پُل بھی بنائے گیے ہیں ۔
تیسری توسیع میں 80 دروازے اور 28 لفٹیں بھی نصب کی گئیں ہیں۔
تیسری توسیع میں بچھائے گیے قالینوں کی تعداد 25 ہزار جب کہ17 ہزار واٹر کولرز بھی رکھے گیے ہیں۔
11 ہزار 436 وضو کی جگہوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔
یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور شاندار منصوبہ ہے ۔


