حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کاروائی،ایچ ڈی کنٹریکٹ ملازم گرفتارہوگیا-سرکل آفیسرانسپیکٹرخالد خانزادہ نے اسٹاف کےہمراہ کاروائی کی گئی-ڈی جی ایچ ڈی اے کی جانب سےرپورٹ موصول ہوئی جس پرتحقیقات کرنے بعد کاروائی کی گئی-مخفی اطلاع پر قاسم آباد میں کاروائی کرتے ہوئے ایچ ڈی اے کنٹریکٹ ملازم خادم حسین جونیجو کو گرفتار کیا-
گرفتارملزم جعلی لیٹربناکرشہریوں کوبلیک میل کرتا تھا-گرفتار ملزم کو آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا-اینٹی کرپشن کورٹ نے چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا-گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے-


