کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کابینہ کی خزانہ سے متعلق سب کمیٹی کی سفارش پر سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کو 6 نئی گاڑیاں خرید کردے دی ہیں-سندھ کابینہ کی خزانہ سے متعلق سب کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے منٹس جاری کردیئے گئے-13جون 2025ء کو وزیراعلیٰ سندھ کو سمری بھجی گئی تھی جس میں سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کو 6 نئی گاڑیاں خرید کر دینے کی گذارش کی گئی تھی-
محکمہ خزانہ نے تجویز دی کہ اس سمری کو خزانہ سے متعلق سندھ کابینہ کی سب کمیٹی میں پیش کیا جائے-سب کمیٹی نے 6 کروڑ روپے ایډیشنل فنڈز سے فراہم کرنے کی محکمہ خزانہ کو درخواست کردی-محکمہ قانون کے ہائی کورٹ فنڈز میں پہلے ہی 8 کروڑ 45 لاکھ روپے موجود ہیں اس اکاؤنٹ سے یہ رقم فراہم کی جائے بجٹ سے باہر رقم نہ لی جائے-
کابینہ کی سب کمیٹی نے مذکورہ رقم سے 6 کروڑ روپے 6 نئی کاریں خریدنے کی ہدایت کردی جس کے بعد محکمہ خزانہ نے اس رقم سے 6 کاریں خرید کر سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے حوالے کردیں۔


